دنیا
دلچسپ معلومات
(ورڈز ورتھ کے سانٹ THE WORLD کا ترجمہ)
ہائے افسوس ہمیں جان سے دنیا ہے عزیز
رات دن زر کی پرستش میں لگے رہتے ہیں
ہم کو قدرت کے نظاروں سے ذرا پیار نہیں
کتنے بد ذوق ہیں پیسے کو خدا کہتے ہیں
بحر میں چاند کی کرنوں کی جھلک کیا کہنا
کتنی پر کیف بیاباں کی ہوا ہوتی ہے
جو خوشی ملتی ہے اس گوشۂ تنہائی میں
روح کے واسطے جاں بخش غذا ہوتی ہے
حیف صد حیف ہمیں ان سے ذرا پیار نہیں
ایسی کوتاہ نگاہی پہ تو حیراں ہوں میں
میں نے ٹھانی ہے کہ قدرت کی کروں گا پوجا
یہ اگر کفر ہے اس کفر پہ نازاں ہوں میں
میں جب آغوش میں فطرت کی چلا جاؤں گا
ذرے ذرے سے عیاں نور خدا پاؤں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.